تصویری تجزیہ: آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی 28 ویں سالگرہ منائی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تصویری تجزیہ: آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی 28 ویں سالگرہ منائی
تصویری تجزیہ: آصفہ بھٹو زرداری نے اپنی 28 ویں سالگرہ منائی

کراچی: سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی چھوٹی بیٹی عاصفہ بھٹو زرداری بدھ کے روز 28 برس کی ہوگئیں۔

آصفہ بھٹو زرداری 3 فروری 1993 کو لندن میں پیدا ہوئی تھیں۔

دو بہن بھائی ان سے بڑے ہیں، جن کا نام بلاول بھٹو زرداری اور بختاور بھٹو زرداری ہے۔

آصفہ بھٹو زرداری صرف تین سال کی تھیں جب ان کے والد بدعنوانی کے الزام میں قیدمیں تھے اورجب گیارہ برس کی ہوئیں توان کے والد کو رہائی ملی۔

آصفہ بھٹو زرداری نے آکسفورڈ بروکس یونیورسٹی سے سیاست اور سوشیالوجی میں ڈگری حاصل کی، انہوں نے یونیورسٹی کالج لندن سے گلوبل ہیلتھ میں ماسٹر کی ڈگری بھی حاصل کی۔

1994 میں ان کی والدہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے پولیو سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکوں کی ایک بڑی مہم شروع کی،آصفہ بھٹو زرداری پہلی پاکستانی بچی تھیں جنھوں نے سب سے پہلے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے۔

آصفہ بھٹو زرداری اکثر سفارتی دوروں پر بھی جاچکی ہیں، جب زرداری صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، اس دوران وہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کرتے تھے۔

سیاسی ماحول میں پرورش پانے والی آصفہ بھٹو سیاسی سرگرمیوں میں بھی حصہ لیتی ہیں اور باقاعدگی سے سیاسی امور پر تبصرے کرتی ہیں۔

ملتان میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کے بعد انہوں نے اپنا سیاسی آغاز کیا۔

Related Posts