نائیجر میں فوج نے حکومت کا تختہ الٹ دیا، صدر گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افریقی ملک نائیجر میں فوج نے بغاوت کرتے ہوئے صدر محمد بازوم کی حکومت کا تختہ الٹ دیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فوجیوں کے ایک گروپ نے قومی ٹیلی ویژن پر اعلان کیا کہ صدر محمد بازوم کو اقتدار سے ہٹا دیا گیا ہے، سرحدیں بند کر دی گئی ہیں اور ملک میں کرفیو لگا دیا گیا ہے جو اگلے اعلان تک برقرار رہے گا۔

صدر محمد بازوم کو ان کے محافظوں نے صدارتی محل میں یرغمال بنالیا تھا۔

دوسری جانب صدارتی دفتر نے آمروں کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صدر محمد بازوم صدارتی محافظ دستے کے کمانڈر جنرل کو ہٹانا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ہزاروں گاڑیوں سے لدے بحری جہاز میں آتشزدگی، ایک ہلاک

جنرل کو ہٹانے پر فوج نے صدر سے استعفا مانگ لیا تھا جس پر صدر محمد بازوم نے انکار کردیا تھا۔

افریقی ملکوں کی تنظیم، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی جانب سے فوجی بغاوت کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

Related Posts