بھارت، ماں بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بھارت، ماں بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا
بھارت، ماں بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کرلیا

بھارتی ریاست کیرالہ سے تعلق رکھنے والے ماں اور بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے ایک نئی مثال قائم کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 42 سالہ ماں اور 24 سالہ بیٹے نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

اپنی والدہ کے ساتھ  پی ایس سی کا امتحان پاس کرنے والے بیٹے، ویویک نے میڈیا کو بتانا ہے کہ میں اور میری والدہ ایک ساتھ کوچنگ سینٹر کلاسز کے لیے جاتے تھے، میری والدہ نے مجھے یہاں تک پہنچایا اور میرے والد نے ہمارے لیے تمام سہولیات کا بندوبست کیا، ہمیں اپنے اساتذہ سے بہت حوصلہ ملا۔

بیٹے ویویک نے مزید کہا کہ میں اور میری ماں نے ایک ساتھ پبلک سروس کمیشن کی تیاری کی مگر ہم دونوں میں سے کسی نے سوچا بھی نہیں تھا کہ ہم دونوں ایک ساتھ کوالیفائی بھی کر جائیں گے، ہم دونوں ماں بیٹا اس کامیابی پر بہت خوش ہیں۔

دوسری جانب 42 سالہ والدہ بندو کا کہنا ہے کہ جب اُن کا بیٹا 10 سال کا تھا تو بیٹے کو پڑھانے کے لیے وہ خود بھی کتابیں پڑھتیں تھی، اس دوران اُن میں بھی امتحان دینے کا شوق پیدا ہوا، 9 برسوں بعد آج وہ اور اُن کا بیٹا سرکاری ملازمت کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون نے لوئر ڈویژنل کلرک (ایل ڈی سی) کا امتحان 38 رینک کے ساتھ پاس کیا جبکہ ان کے بیٹے نے 92 رینک کے ساتھ نوکری کے لیے امتحان پاس کیا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ خاتون  نےچوتھی بار اور ان کے بیٹے نے تیسری بار امتحان دے کر اس میں کامیابی حاصل کی۔

Related Posts