سندھ میں پہلی بار اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں پہلی بار اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ
سندھ میں پہلی بار اساتذہ کو لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ صوبائی حکومت صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے اساتذہ کو ”لائسنس” متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

صوبائی وزیر نے کراچی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”ہر پیشے – خواہ وہ وکیل ہوں، ڈاکٹر ہوں، انجینئر ہوں، اور دیگر – کے پاس لائسنس ہیں، لیکن بدقسمتی سے اساتذہ کے پاس نہیں ہیں۔ ہمارا مقصد اسے تبدیل کرنا ہے اور لازمی لائسنس جاری کرنا ہے،”

وزیر تعلیم کے مطابق صوبائی حکومت جلد ہی قانونی شرائط پوری کر کے اسے آنے والے مہینوں میں قانون بنا لے گی لیکن اس کا درست ٹائم فریم نہیں بتایا۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا، ”سندھ ٹیچرز ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (STEDA) امتحانات کا انعقاد کرے گی، اور ایک بار جب کوئی شخص پاس ہو جائے گا، تو اسے پڑھانے کا لائسنس دیا جائے گا”۔

مزید برآں، وزیر تعلیم نے کہا کہ سندھ میں 6000 سے زائد اسکول ایسے ہیں جو ”غیر پائیدار” ہیں، ایسے اسکول آنے والے دنوں میں بند کردیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی یونیورسٹی کے اساتذہ نے حکومتی وضاحت کے بعد احتجاج ختم کردیا

پچھلے مہینے، سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پالیسی بورڈ نے ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اینڈ کالج (TTIC) منصوبے کی فزیبلٹی اور اس کے بعد نجی شراکت داروں کی درخواست کی منظوری دی۔

Related Posts