عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے تھے اب بات چیت کیلئے تیارہیں،بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے تھے اب بات چیت کیلئے تیارہیں،بلاول بھٹو
عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے تھے اب بات چیت کیلئے تیارہیں،بلاول بھٹو

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلے دھمکیاں دیتے تھے اب بات چیت کیلئے تیارہیں لیکن ان سے کوئی بات نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ با ت چیت کا وقت اب نکل چکا ہے۔ حکومت کو گھر جانا ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے جاتی امرا میں ملاقات کی جس کے بعدپریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سلیکٹڈ کو کہتے ہیں راستے سے ہٹ جاؤ، حکومتی وزرا ذہنی پستی کا شکار ہیں، انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء تین روز سے ن لیگ کی سینئر قیادت سے رابطے کررہے ہیں لیکن ان کی بات سننے میں دلچسپی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان خدائی لہجے میں کہتا تھا این آر او نہیں دوں گا اب بات چیت کے لیے تیار ہوگیا ہے اور پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہا ہے، کٹھ پتلی کو حکومت جاتے دیکھ کر بات چیت کرنا اور پارلیمنٹ یاد آگئی ہے۔مگر اب بات چیت کا وقت نکل چکا ہے، اب فیصلے کا وقت ہے۔

کٹھ پتلی خود بخود گھر چلا جائے تو اچھا ہے، لیکن کٹھ پتلی حکومت سے بات چیت کا وقت گزرگیا، حکومت اور اس کی سہولت کار اسٹبلشمنٹ کو گھر بھیجنا ہے، سلکٹرز کا نام کھل کے اس لئے نہیں لیا ہم بھی ان کا مان رکھتے ہیں۔

پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے قیام کے وقت سے اس میں دراڑ پیدا ہونے اور توڑنے کے خواب دیکھے جارہے ہیں، 13 دسمبر سے پہلے پی ڈی ایم قیادت کے پاس استعفے جمع ہوں گے، حکومت کی پریشانی سب کے سامنے ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ ہر روز بدل جاتا ہے، پہلے دھمکیاں دیتا تھا اب بات چیت کیلئے تیار ہے اور این آر او مانگ رہاہے۔لاہور جلسہ ناکام بنانے کے لئے لوگوں کو مقدمات سے ڈرایا جارہا ہے۔

Related Posts