وائٹ پیپر جاری کرنیکا فیصلہ، عمران خان کی زیر صدارت معاشی ماہرین کا اجلاس طلب

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سلمان شہباز کو این آر او ٹو کے ذریعے پاک صاف کیا گیا،عمران خان
سلمان شہباز کو این آر او ٹو کے ذریعے پاک صاف کیا گیا،عمران خان

لاہور: چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف و سابق وزیر اعظم عمران خان نے وائٹ پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معاشی ماہرین کا اجلاس آج طلب کیا ہے جس کے دوران اہم فیصلے متوقع ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال کاجائزہ لیں گے اور گرتی ہوئی معیشت کے متعلق ماہرین سے آراء طلب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب کرانا پڑے گا،عمران خان

پی ٹی آئی ذرائع کاکہنا ہے کہ معاشی ماہرین ملک کی صورتحال پر وائٹ پیپر جاری کرنے کیلئے تجاویز پیش کریں گے۔ فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے بنیادی اصلاحات کیلئے ورکنگ گروپس تشکیل دے دئیے۔

سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ ورکنگ گروپ معیشت اور گورننس کیلئے سفارشات تیار کریں گے جن میں پاکستانی اور بیرونِ ملک مقیم ماہرین شامل ہیں۔ اصلاحات کیے بغیر ملک 8 ماہ کے گرداب سے نہیں نکلے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا،اسٹیبلشمنٹ سے میرا کوئی رابطہ نہیں، لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا گزشتہ روز سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے فوری اسمبلیاں اس لئے نہیں توڑیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا۔ اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا۔