لیہ میں جلسے کی تیاری، عمران خان عوام سے خطاب آج کریں گے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی، اعلان آج ہوگا
عمران خان نے پنجاب کابینہ کو حتمی شکل دے دی، اعلان آج ہوگا

 لیہ میں تحریکِ انصاف کے جلسے کی تیاریاں جاری ہیں، سابق وزیر اعظم عمران خان عوام اور پی ٹی آئی کارکنان سے خطاب آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیہ میں چوک اعظم کے مویشی منڈی گراؤنڈ میں پنڈال سجا دیا گیا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کیلئے 80 فٹ لمبا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے، اسد عمر

لیہ کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان دریا خان میں بھی جلسے سے خطاب کریں گے۔ خطاب کے دوران مبینہ امپورٹڈ حکومت کے خلاف آئندہ کے لائحۂ عمل کا اعلان متوقع ہے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ عمران خان کی مقبولیت میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔

آج سے 4روز قبل اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخاب زوروں سے جاری ہیں، ایک بات واضح ہے کہ تحریک انصاف برتری حاصل کررہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ خوش آئند بات ہے کہ تمام طبقات تحریک انصاف کو سپورٹ کر رہے ہیں ، سیاسی طور پر قوم یکجا ہو رہی ہے۔  عوام کو عمران خان کے بیانیے کی سمجھ آگئی ہے۔

Related Posts