سائفر تحقیقات، پی ٹی آئی چیئرمین کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سائفر تحقیقات، پی ٹی آئی چیئرمین کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
سائفر تحقیقات، پی ٹی آئی چیئرمین کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے بدھ کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان کو 25 جولائی (منگل) کو ”سائفر سازش“ کیس میں طلب کرلیا۔

ایف آئی اے نے معزول وزیراعظم کو تمام متعلقہ دستاویزات کے ساتھ ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا ہے۔

ایف آئی اے کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ اگر پی ٹی آئی سربراہ ایف آئی اے کے سامنے پیش نہیں ہوئے تو ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

یہ پیشرفت سابق وزیر اعظم کے اس وقت کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے ایک بیان کے ریکارڈ کے بعد سامنے آئی جس میں انہوں نے سابق وزیر اعظم کے امریکی سائفر کے استعمال کو ”ریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ تیار کرنے کے لیے جوڑ توڑ” کرنے کی ”سازش” قرار دیا۔ ”

سابق بیوروکریٹ نے اپنے اعترافی بیان میں کہا کہ جب انہوں نے سابق وزیر اعظم کو سائفر فراہم کیا تو وہ ”خوش” تھے۔

اعظم خان کے مطابق، سابق وزیر اعظم عمران خان نے اُس موقع پر کہا تھا کہ سائفر کوریاستی اداروں کے خلاف بیانیہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:سائفر ڈرامہ اعظم خان نے بے نقاب کر دیا،وزیر داخلہ

عمران خان نے اعظم خان کو ہدایت کی کہ وہ سائفر ان کے حوالے کر دیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ سرکاری دستاویزات حوالے کرنے کے ضوابط کی بھی واضح خلاف ورزی ہے۔

Related Posts