عمران خان کا بڑا اقدام، پی ٹی آئی چھوڑنے والے واپس نہیں آسکیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: عمران خان نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پارٹی چھوڑنے والوں کے واپس آنے پر پابندی عائد کردی ہے۔

نجی ٹی وی (جیو نیوز) کا ذرائع کے حوالے سے دعویٰ ہے کہ عمران خان کی ہدایت پر قائم 7 رکنی کمیٹی کو پارٹی چھوڑنے والے رہنماؤں کی قسمت کافیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے سربراہ سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ہوں گے۔

سات رکنی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی کے علاوہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق وزیر شہریار آفریدی، سابق قائدِ ایوان شبلی فراز، حامد خان اور بیرسٹر گوہر کے علاوہ شاندانہ گلزار بھی شامل ہوں گی۔

شاندانہ گلزار کو خواتین کے کیسز اور پارٹی چھوڑنے کی وجوہات پر رپورٹ مرتب کرنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔ کمیٹی کی جانب سے ناموں کی حتمی فہرست عمران خان کو بھیجی جائے گی جو کارکنان کی واپسی پر فیصلہ کریں گے۔

پارٹی قیادت عمران خان کی ہدایت پر بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک کسی بھی رہنما کی پارٹی میں واپسی کو روکنے کی ذمہ دار ہے جبکہ عمران خان کی رہائی کے بعد ہی رہنما پارٹی میں واپسی کرسکیں گے۔

Related Posts