عمران خان، شاہ محمود اور دیگر نااہلی کیخلاف احتجاج کیس میں بری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان
(فوٹو: آن لائن)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نااہلی کے خلاف احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور دیگر ملزمان کو بری کردیا ہے۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے عمران خان، شاہ محمود قریشی ، شہریار آفریدی ، فیصل جاوید، راجا خرم نواز ،علی نواز اعوان اسد قیصر اور شیخ رشید کی تھانہ آب پارہ میں درج مقدمات میں بریت کا فیصلہ سنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے محفوظ شدہ فیصلہ سنادیا، عمران خان ، شیخ رشید و دیگر کی جانب سے سردار مصروف ایڈووکیٹ اور انصر کیانی نے دلائل دئیے، ملزمان کے خلاف الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف احتجاج پر مقدمے کا اندراج عمل میں لایا گیا تھا۔

کیس کا پس منظر کیا ہے؟

ماضی میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دے دیا جس پر احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی کارکنان ملک کے مختلف حصوں میں پھیل گئے اور کئی مقامات پر ٹائرز جلا کر سڑکوں کو عوامی آمدورفت کیلئے بند کردیا  تھا۔

بعد ازاں پنجاب اور وفاق کی سرحد پر موجود فیض آباد کے علاقے میں پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے مابین جھڑپیں ہوئیں جس میں پولیس نے لاٹھی چارج کرتے ہوئے آنسو گیس کا بھی استعمال کیا۔ اس دوران ملک کے مختلف شہروں میں صورتحال کشیدہ ہوگئی تھی۔

Related Posts