وفاق کی پنجاب میں شبخون کی سازش کامیاب نہیں ہوگی، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی پنجاب میں شب خون مارنے کی سازش ناکام ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی  اور رکن قومی اسمبلی حسین الٰہی سے ملاقات کے دوران عمران خان نے موجودہ ملکی خصوصاً صوبائی سیاست اور اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فرحان خان کو انڈین ایجنٹ سمجھ کر الٹا کر سارا جسم زخمی کیا گیا۔ ایک محب وطن پاکستانی کا قصور کیا ہے۔ پوری قوم کے لیے سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے پرویز الٰہی کے اہل خانہ کو نو فلائی لسٹ میں شامل کرنے کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت سیاسی انتقام میں اندھی ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب کا پاکستان سے 1 ارب ڈالر سے زائد کے معاہدے کرنے کا فیصلہ

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت نے آئین و قانون کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔ پنجاب میں وفاقی حکومت کی شب خون مارنے کی سازش ناکام ہو گی۔ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے اراکین اسمبلی متحد ہیں اور وفاقی وزرا کو منہ کی کھانا پڑے گی۔ سیاست میں کبھی انتقامی کارروائی کی اور نہ یقین رکھتے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ چاہے فرحان خان پر تشدد کی بات ہو یا بندے اٹھانے کی، شہبازشریف اور رانا ثنا کی ہر سازش ناکام ہو گی۔ ان شاء اللہ ناکامیاں شہباز شریف اور رانا ثنا کا مقدر بن چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اقتدار کے لالچ میں بدترین انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے۔

Related Posts