الیکشن کمیشن آئین کی خلاف ورزی کر رہا ہے، عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گورنر پنجاب اور الیکشن کمیشن کی بے نتیجہ ملاقات کے بعد صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی اور عمران خان کے درمیان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ آنے پرمشاورت کی گئی۔ دونوں کے درمیان عدالتی فیصلے کے آئینی پہلوؤں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات کی تاریخ نہ دیکر حکومت آرٹیکل 6 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات میں تاخیر، پی ٹی آئی کا الیکشن کمشنر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور گورنر کی جانب سے الیکشن کی تاریخ دینے میں جان بوجھ کر تاخیر کی جارہی ہے۔ الیکشن کمیشن اور گورنر آئین شکنی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

اس سے قبل گورنر پنجاب سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کہا کہ میاں بلیغ الرحمان نے آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنا قانونی حق استعمال کریں گے۔ پنجاب میں الیکشن کی تاریخ دینے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے الیکشن کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیرصدارت اجلاس میں گورنر پنجاب سے الیکشن کی تاریخ پر مشاورت کےلیے ملاقات کا فیصلہ ہوا تھا۔

Related Posts