اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اشرافیہ کے نزدیک عمران خان جیسے عوامی لیڈر غیر اہم ہیں، اربوں لوٹنے والے تو عیاشی کر رہے ہیں اور سابق وزیر اعظم عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن میں عیاشی کر رہے ہیں۔
شہبازگِل کی اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑگئی،جیل سپریڈنٹ کی تردید
سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا بہانہ نہیں بننے دیں گے۔فواد چوہدری
ٹوئٹر پیغام میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہونا ہے اور آج سابق وزیر اعظم عمران خان دہشت گردی کیس میں پیش ہوں گے۔
سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت اتحادی حکومت کو نکتہ چینی کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بنیادی طور پر اشرافیہ کے نزدیک عوامی لیڈر غیر اہم ہیں کیونکہ عوام کی کوئی حیثیت نہیں۔
پاکستان کا اربوں روپیہ لوٹنے والے لندن عیاشی کر رہے ہیں اور عمران خان جیسے فقیر منش لیڈر کو جعلی مقدمات میں ایک عدالت سے دوسری عدالت پیش ہونا ہے، آج وہ دہشت گردی کیس میں عدالت میں پیش ہوں گے بنیادی طور پر اشرافیہ کے نزدیک عوامی لیڈر غیر اہم ہیں کیونکہ عوام کی کوئ حیثیت نہیں
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 1, 2022
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا کہ سیلاب کو بھارت سے تجارت کھولنے کا ذریعہ نہیں بننے دیں گے جبکہ ہمسایہ ملک بھارت کی مودی حکومت کے اقدامات مسلم کش ہیں۔
آج سے 2 روز قبل ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ مودی کے اقدامات مسلم کش ہی نہیں، انسانیت دشمن بھی ہیں۔بھارت کے ساتھ تجارت ان اقدامات کے ہوتے ہوئے نہیں ہوسکتی۔