عمران خان نے بیرسٹر سیف کو اہم مشن سونپ دیا

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
فوٹو دی پیٹریاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کو اپوزیشن جماعتوں کو متحد کرنے کا اہم ٹاسک سونپ دیا ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران خان کی ہدایت ملنے کے بعد بیرسٹر سیف نے اپوزیشن جماعتوں کے کئی اہم رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، حکومت کے غیر جمہوری اقدامات کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جائے گا۔

جرمنی میں ہجوم کو کچلنے والا سعودی نژاد کار ڈرائیور کون ہے؟

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی اہم بیٹھک رواں ہفتے متوقع ہے، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جی ڈی اے رہنماؤں پیر پگارا اور ذو الفقار مرزا سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے۔

ذرائع کا اس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ جماعت اسلامی اور جے یو آئی سمیت دیگر پارٹی سربراہوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

دریں اثنا حکومت نے بھی پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کے لئے باضابطہ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

Related Posts