عمران خان نے قوم کو شعور دیکر کرپٹ خاندانوں کی سیاست ختم کردی، خرم شیر زمان

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
ویکسین لگوانے کیلئے آئے لوگوں پر پولیس کاتشدد قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان
ویکسین لگوانے کیلئے آئے لوگوں پر پولیس کاتشدد قابل مذمت ہے، خرم شیر زمان

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ این آر او کے لیے سیاسی خزندہ جگہ جگہ بھٹک رہے ہیں۔امید ہے اپوزیشن وزیراعظم کی پیشکش کو قبول کرکے لوٹی ہوئی دولت واپس کرے گی۔

انصاف ہاؤس سے جاری اپنے بیان میں خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ مولانا موقع سے فائدہ اٹھاکر اپنی ڈوبتی کشتی پار لگائیں۔کرپٹ والدین کی اولادیں کرپشن کو جائز قرار دینے کی جستجو میں مگن ہیں۔

رائیونڈ محل اور بلاول ہاؤس کی ترقی کو ملک کی ترقی سمجھنے والے سوگ کے عالم میں ہیں۔اپوزیشن کو پلی بارگین کا موقع نہیں ملے گا۔ حکومت کے خلاف بننے والا اتحاد اپنے ذاتی مفادات،سوچ اور بیانیے کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

اپوزیشن رہنماوں میں اتنی جرات ہوتی تو اتنے اخلافات کے بعد پی ڈی ایم کو تحلیل کر دیتے۔ پی ڈی ایم کے استعفوں کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر ختم ہوچکی ہے، اپوزیشن نے ایک بار پھر اپنے بیان سے یو ٹرن لے لیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پی پی نے کرپشن کو خاندانی حق سمجھ کر بھرپور کردار ادا کیا۔ لاہور اور سندھ کے کرپٹ خاندانوں کی آخری منزل صرف اڈیالہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اس قوم کو شعور دیکر کرپٹ خاندانوں کی سیاست ختم کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں یہ ملک عظیم ملک بنے گا۔وزیر اعظم عمران خان نے جرات مندانہ فیصلوں کر کے ملک کے معاشی حالات میں بہتری اور ملک کی ترقی کے لئے درست سمت کا تعین کیا۔

مزید پڑھیں: ہر شخص سرمایہ کاری کرتے ہوئے نیب کے نوٹس سے ڈرنے لگا ہے، مرتضیٰ وہاب