حکومت کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کی کوئی پالیسی نہیں۔ عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آسکتی ہے، عمران خان
پاکستان تحریک انصاف قومی اسمبلی میں واپس آسکتی ہے، عمران خان

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم عمران خان نے  کے پی او پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کی کوئی پالیسی نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ میں کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر گزشتہ روز کے دہشت گرد حملے کی مذمت کرتا ہوں۔ ایک بار پھر پولیس بہادر ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:

ہم سب ملکی بدحالی کے ذمہ دار ہیں۔شاہد خاقان عباسی

ٹوئٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ ایک بار پھر ہماری بہادر پولیس کو نشانہ بنایا گیا۔ ملک بھر میں دہشت گردی میں اضافہ خاص طور پر شہری علاقوں کے مرکز میں انٹیلی جنس اداروں کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے۔

پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے حملوں سے پتہ چلتا ہے کہ ریاست اپنی کوئی واضھ اور فعال انسدادِ دہشت گردی پالیسی نہیں رکھتی جو دہشت گردی کا خاتمہ کرسکے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم عمران خان نے بدھ سے لاہور سے ’جیل بھرو‘ تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا۔

جمعہ کو اپنے ٹیلی ویژن خطاب میں عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں اس لئے تحلیل کیں کہ ملک کا آئین واضح طور پر کہتا ہے کہ انتخابات کسی بھی اسمبلی کی تحلیل کے 90 دن کے اندر کرائے جائیں۔

Related Posts