کراچی، سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ
کراچی، سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیز کا دیگر صوبوں میں تبادلہ

کراچی: حکومت نے سندھ پولیس کے اہم ڈی آئی جیز کا تبادلہ دیگر صوبوں میں کردیا، تمام اہم ڈی آئی جیز دیگر صوبوں میں خدمات سرانجام دینے کیلئے تیار ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق تبادلے سے قبل تمام ڈی آئی جی اہم عہدوں پر فائز ہو کر اپنے اپنے شعبہ جات میں فرائض کی انجام دہی میں مصروف تھے۔ گزشتہ کئی برس سے ایس ایس یو (اسپیشل سیکیورٹی یونٹ) کی سربراہی سنبھالنے والے ڈی آئی جی مقصود احمد کی خدمات پنجاب کے حوالے کردی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کراچی، ناظم جوکھیو قتل کیس میں وائلڈ لائف افسران بھی شاملِ تفتیش

ایس ایس پی ملیر کی ہدایت پر کارروائی، پانچ رکنی ڈکیت گروہ گرفتار

ڈی آئی جی نعیم شیخ اسپیشل برانچ کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل کے طور پر فرائض نبھا رہے تھے جنہیں پنجاب حکومت کو سونپ دیا گیا۔ ثاقب اسماعیل میمن کا تبادلہ کے پی کے میں کردیا گیا جو ڈی آئی جی ایسٹ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے میں مصروفِ عمل رہے۔

اسی طرح ڈپٹی انسپکٹر جنرل نعمان صدیقی کو بھی خیبر پختونخوا ٹرانسفر کردیا گیا جو سی آئی اے کے سربراہ کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض کی خدمات پنجاب جبکہ عبداللہ شیخ کی خیبر پختونخوا کے سپرد کردی گئی ہیں۔

ڈی آئی جی عمر شاہد کا تبادلہ صوبہ بلوچستان میں کردیا گیا ہے جو قبل ازیں کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) کے عہدے پر فائز ہو کر دہشت گردوں کے خلاف جنگ جاری رکھے ہوئے تھے۔ نوٹیفکیشنز جاری کردئیے گئے۔ 

Related Posts