پاکستان کیلئے اربوں ڈالرز کا معاہدہ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی ایم ایف
آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ کل ہونے کا امکان

پاکستان کیلئے اربوں ڈالرز کے معاہدے پر گفتگو کیلئے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے حال ہی میں طے پاجانے والے معاہدے کے حوالے سے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہورہا ہے۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین نیا اسٹینڈ بائی معاہدہ 30 جون کو ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

سعودی عرب سے 2ارب ڈالرز پاکستان آگئے۔اسحاق ڈار

اسلام آباد میں موجود حکام کو امید ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے اسٹینڈ بائے معاہدے کی پہلی قسط عنقریب پاکستان کو موصول ہوگی جس سے ملک کو درپیش معاشی مسائل میں کافی حد تک کمی آنے کی توقع کی جارہی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے (روئٹرز) کا کہنا ہے کہ 3 ارب ڈالرز کے معاہدے پر اسٹاف لیول ایگریمنٹ کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے، جس کے بعد مالی مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

معاہدہ نہ ہونے کے باعث متعدد معاشی ماہرین نے پیش گوئی کی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا۔ وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے ایسے افراد کے خلاف سخت بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ آپ کو شرم آنی چاہئے۔

ڈیفالٹ کے خدشات دور ہونے لگے۔ اس سے قبل سعودی عرب نے پاکستان کے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالرز جمع کرادئیے جس پر وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار اور وزیر اعظم شہباز شریف نے سعودی عرب کا شکریہ ادا کیا۔ 

Related Posts