آئی ایم ایف نے جائزہ مشن پاکستان بھیجنے کی تردید کردی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
آئی ایم ایف
(فوٹو: آن لائن)

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنا جائزہ مشن پاکستان بھیجنے کی اطلاعات کی تردید کی ہے ، جبکہ بعض میڈیا رپورٹس کے مطابق جائزہ مشن فعال ہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کا اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف مشن نے مختلف امور کے جائزے کیلئے مشن پاکستان بھیجا جس کے کام کا آغاز 6 فروری کو ہوا اور جو 14فروری کے روز تک جاری رہے گا جبکہ اس وقت مشن ججز کی تقرری اور عدلیہ کی آزادی کے امور کا جائزہ لے رہا ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ آئی ایم ایف مشن بینکنگ اور منی لانڈرنگ کے امور کا بھی جائزہ لے رہا ہے، آئی ایم ایف مشن گورننس کے معاملات بھی دیکھے گا۔ مشن کی ملاقات پاکستان کی 19 وزارتوں، محکمہ جات اور اداروں کے نمائندوں سے ہوگی جن میں سپریم جوڈیشل کمیشن اور سپریم کورٹ بھی شامل ہیں۔

دعوے کے مطابق مشن کی توجہ پاکستان میں قانون کی حکمرانی، بدعنوانی کے انسداد اور مالیاتی نگرانی کو مستحکم کرنے پر مرکوز ہے۔ مشن کی منصوبہ بندی ستمبر 2024 میں کی گئی جو اگلے ہفتے جوڈیشل کمیشن سے ملاقات کرے گا جس میں ججز کی تقرری کے طریقہ کار پر گفتگو ہوگی اور عدلیہ کی آزادی کا جائزہ لینے کیلئے سپریم کورٹ میں بھی ملاقاتیں ہوں گی۔

پاکستان کے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف اپنی تشخیص کو حتمی شکل دینے کے بعد جولائی تک رپورٹ شائع کرے گا، عالمی مالیاتی فنڈ سے کیے گئے 7ارب ڈالرز معاہدے کے تحت پاکستان کو گورننس کی مکمل رپورٹ شائع کرنے کی پابندی کرنا ہوگی، تاہم ترجمان آئی ایم ایف ماہر بینچی کا کہنا ہے کہ جائزہ مشن پاکستان نہیں آیا، نہ ہی پروگرام کے متعلقہ مسائل کے علاوہ کوئی جائزہ لیا جائے گا۔

Related Posts