بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں، آئی ایم ایف کا پاکستان سے مطالبہ

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
IMF likly to resume stalled $6bn loan programme to Pakistan

اسلام آباد: بجلی اور گیس کی قیمتیں مزید بڑھائی جائیں، آئی ایم ایف نے پاکستان سے مطالبہ کردیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرض پروگرام بحالی کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف نے ہر طرح کی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس، ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاکہ 58 کھرب سے بڑھا کر63 کھرب محصولات کا ہدف سالانہ ہدف کیاجائے۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ نجکاری پروگرام کو تیز کیا جائے۔

آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ بجلی کے بیس ٹیرف میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ بجلی کی قیمت بڑھا کر ہی گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکتا ہے، ایف بی آر ریونیو اکھٹے کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

آئی ایم ایف نے کہاکہ نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیوں کی نیلامی کا ٹائم فریم فراہم کیا جائے۔ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات کے بعد حتمی مذاکرات میں تمام فیصلوں کو حتمی شکل دی جائیگی

Related Posts