آئی ایم ایف وفد کی پاکستان آمد، اہم معاملات پر تکنیکی مذاکرات کا آغاز

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: آئی ایم ایف وفد پاکستان پہنچ گیا، بین الاقوامی مالیاتی ادارے اور پاکستانی حکام کے مابین فسکل رسک اینالسز اینڈ مینجمنٹ کا ادارہ جاتی سیٹ اپ قائم کرنے سمیت دیگر اہم معاملات پر تکنیکی مذاکرات کا آغاز ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مابین ٹریژری سنگل اکاؤنٹ کے قیام سمیت دیگر اہم معاملات پر تکنیکی سطح کے مذاکرات جاری ہیں جس کیلئے آئی ایم ایف کا تکنیکی پبلک فنانس مینجمنٹ کیپسٹی ڈویلپمنٹ مشن پاکستان میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

روپیہ مزید مستحکم، ڈالر کی قدر میں 2روپے سے زائد کمی

آئی ایم ایف تکنیکی جائزہ مشن اور پاکستان کے اداروں بشمول ایف بی آر، اسٹیٹ بینک اور وزارتِ خزانہ کے مابین باضابطہ باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہوا۔ وزارتِ خزانہ میں مذاکرات کا دوسرا حتمی دور کل ہوگا جس میں آئی ایم ایف حکام کی جانب سے اہم پیشرفت متوقع ہے۔

جائزہ مشن مالی معاملات کا جائزہ لے کر پاکستان کو مالیاتی معاملات سے متعلق تجاویز پیش کرے گا۔ پاکستان کے پبلک فنانشل مینجمنٹ اور فسکل رسک کے متعلق تخمینہ بھی سامنے آئے گا۔ مذاکرات کے دوران اہم معاملات پر پیشرفت اور سیٹ اپ کے قیام پر غور کیا جارہا ہے۔

جمعہ کے روز وزارتِ خزانہ میں آئی ایم ایف حکام اور پاکستان کے مابین مذاکرات میں سب نیشنل گورنمنٹ اینڈ کیش ارینجمنٹ اور حکومت کے مابین نقدی کی منتقلی کیلئے حکومتی طریقہ کار کی سطحوں کے مابین کیش فلو کی پروجیکشن اور فسکل خطرات پر تبادلۂ خیال ہوگا۔

Related Posts