آئی ایم ایف سربراہ کی نگران وزیر اعظم سے ملاقات، امیروں سے مزید ٹیکس وصولی پر زور

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیو یارک: آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا کی نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات ہوئی جس کے دوران امیروں سے مزید ٹیکس وصولی پر زور دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کے بعد اپنے ایک بیان میں آئی ایم ایف کی سربراہ نے کہا کہ پاکستان سے آئی ایم ایف کا صرف یہ کہنا ہے کہ امیروں سے مزید ٹیکس لیں، غریبوں کو تحفظ دیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا کو موصول

منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان کے عوام بھی یہی چاہتے ہیں کہ امیر ٹیکس دیں اور غریبوں کو تحفظ ملے۔ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ سربراہ آئی ایم ایف سے ملاقات تعمیری رہی۔

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملاقات کے دوران معاشی تعاون اور استحکام کیلئے کوششوں پر گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کی جانب سے اقتصادی ترقی اور استحکام کیلئے اقدامات کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے ملاقات کی جس کے دوران پاک ایران تعلقات سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ 

Related Posts