ایمان علی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ وماڈل ایمان علی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں جس میں وہ اکثر بینائی سے محروم ہوجاتی ہیں۔

گزشتہ دنوں ایمان علی نے ایک نجی ٹی وی شو میں شرکت کی جہاں پر انہوں نے اپنی بیماری کے حوالے انکشاف کیا، اداکارہ نے بتایا کہ وہ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہیں جس میں وہ بینائی سے محروم ہوجاتی ہیں اور ان سے چلا پھرا بھی نہیں جاتا۔

ایمان علی نے بتایا کہ وہ ’Multiple sclerosis‘ میں مبتلا ہیں جس کے ساتھ ہی زندگی گزارنے کی عادت ڈالنی پڑتی ہے وہ اکثر چیزوں کے نام بھول جاتی ہیں۔

اپنی بیماری کے حوالے سے اُن کا کہنا تھا کہ پچھلے ڈیڑھ سال سے ان کے ہاتھ کام نہیں کررہے بلکل سُن ہوگئے ہیں جبکہ انہیں بولنے میں بھی دشواری ہورہی ہے جس کی وجہ سے اب تو انٹرویو دینا بھی مشکل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈرامہ سیریل ’چاند تارا‘ کے سیٹ پر بھارتی انداز میں افطار پارٹی کا اہتمام

اداکارہ نے واضح کیا کہ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس میں آپ چیزوں کے نام تک بھول جاتے ہیں جیسے مجھے اکثر امی سے پوچھنا پڑتا ہے کہ جس پر ہم کھانا کھاتے ہیں اسے کیا کہتے ہیں یعنی ٹیبل کا نام بھول جاتی ہوں۔

ایمان علی نے بیماری کے حوالے سے مزید کہا کہ وہ اس بیماری کو ایک چیلنج کی طرح لے رہی ہیں اور اسے دماغ پر سوار نہیں کررہیں کئی بیماریاں ہوتی ہیں جو نظر نہیں آتیں۔ ان کا کہنا تھا وہ اپنی اس بیماری کی طرف زیادہ توجہ نہیں دیتیں اور لوگوں سے ہنسی مزاق کرتی رہتی ہیں۔

واضح رہے کہ ’Multiple sclerosis‘ ایک ایسی بیماری ہے جو بظاہر تو نظر نہیں آتی تاہم اس بیماری میں ریڑھ کی ہڈی اور دماغ متاثر ہونے کا خدشہ ہوتا ہے جس کی وجہ سے بولنے چلنے میں دشواری کا سامنا ہوتا ہے جبکہ اس سے بینائی اور یادداشت بھی متاثر ہوتی ہے۔

Related Posts