کراچی: فاسٹ بولر محمد عامر نے ورلڈکپ ٹیم میں آل راؤنڈر عماد وسیم اور سرفراز احمد کو شامل نہ کیے جانے پر شکوہ کردیا۔
حال ہی میں محمد عامر اور عماد وسیم نے جیو ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی جس میں انہوں نے ورلڈکپ اسکواڈ اور پاکستانی کھلاڑیوں کی پرفارمنس پر بات کی۔
ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ عماد وسیم اور سرفراز احمد کو ورلڈکپ کی ٹیم میں شامل ہونا چاہیے تھا، بھارت میں عماد وسیم اچھا آپشن ہوسکتا تھا، شاداب کو عماد کے ساتھ نہیں ملایا جاسکتا، دوسری جانب محمد حارث اس وقت کھیلے گا جب رضوان نہیں کھیلے گا۔
کرکٹ ورلڈکپ کا آج سے آغاز، پہلا مقابلہ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہوگا
محمد عامر نے مزید کہا کہ بولر وکٹ کو دیکھ کر بال کرتا ہے، مجھے ریٹائرمنٹ پر کوئی افسوس نہیں۔
اس موقع پر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ بابراعظم کو چاہیے وہ کپتانی میں غلطی نہ کریں، پاکستانی اسکواڈ سےمتعلق کچھ مطمئن ہوں لیکن پھر بھی یہی کہوں گا کہ کئی ایسےکھلاڑی ہیں جنہیں ٹیم میں ہوناچاہیےتھا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت میں چھوٹی باؤنڈریز ہیں زیادہ رنز ہوں گے، کوئی میچ ایسا بھی ہوگا جس میں 400 رنزبھی ہوسکتے ہیں۔