جذبات اور رشتوں کی آزمائش! ڈرامہ الزامِ عشق کی نئی قسط میں انکشافات

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Ilzam e Ishq - Episode 15 - 27th July 2025
YOUTUBE

ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ الزامِ عشق کی 27 جولائی کو نشر ہونے والی قسط نمبر 15 میں کہانی ایک نئے اور فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گئی، جہاں جھوٹ، رشتوں کی پیچیدگی اور ماضی کی تلخیاں کرداروں کے جذبات کو جھنجھوڑتی نظر آئیں۔

مرکزی کردار حیا ایک بار پھر اپنے وقار اور خودداری کے لیے تن تنہا ایک ظالم نظام کے خلاف کھڑی دکھائی دی، جہاں ہادی کا رویہ اس پر سختی اور زبردستی مسلط کرنے کی انتہا کو چھو گیا۔

ایک موقع پر حیا نے صاف الفاظ میں کہاکہ مار دو! مجھے فرق نہیں پڑتا لیکن اگر تمہاری بہن نہ ملی تو میں بھی اس گھر میں ایک لمحہ نہیں رکوں گی۔

دوسری جانب حمزہ جو پہلے حیا سے محبت کے دعوے کرتا رہا، اب اس کی بہن زارا سے رشتہ جوڑنے پر آمادہ دکھائی دیاجس پر زارا کا ردِ عمل انتہائی جذباتی اور انکاری تھا۔

 

اس نے خاندان کے سامنے کھڑے ہو کر کہا کہ وہ اپنی بہن کی جگہ لینے کو کسی صورت تیار نہیں اور اس شادی کو کبھی قبول نہیں کرے گی۔ زارا نے سوال کیاکہ وہ محبتیں جھوٹ تھیں؟ یا صرف احسانات کا بدلہ چکانے کی کوشش؟

قسط میں ہادی کی بہن حوریہ کی گمشدگی بھی مرکزی توجہ بنی رہی جس کی تلاش اب تک بے نتیجہ ہے۔

ہادی اور اس کا دوست سلمان بے بسی کا شکار ہیں جبکہ ایک امکان یہ بھی ظاہر کیا گیا کہ حوریہ شاید خود کسی اور کے ساتھ چلی گئی ہواور اس معاملے میں ان کے والد ملوث ہو سکتے ہیں۔

کہانی کا سب سے متاثر کن منظر وہ تھا جب ہادی کے ظلم و جبر کے خلاف حیا نے ڈٹ کر کھڑے ہو کر کہا کہ عزت سے جینے کے لیے وہ قید یا ظلم کے خلاف ہر حد تک جا سکتی ہے۔

اس قسط میں خاندانی دباؤ، ازدواجی تعلقات، ماضی کے رازاور محبت و قربانی کے درمیان جدوجہد کو نہایت مؤثر انداز میں پیش کیا گیا۔ ڈرامے کے جذباتی مناظر، مکالمات اور کرداروں کی پرفارمنس نے ناظرین کو جذباتی طور پر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

Related Posts