اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو نے مبینہ طور پر اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے گجر خان کے تعمیراتی کام میں مداخلت کی۔
پنجاب کے شہر گجر خان کے علاقے مندرہ میں جی ٹی روڈ پر خسرہ نمبر 473 میں 17 مرلے اراضی مرزا مراد اکبر نے 13 اپریل 2005ء کو خریدی۔
9 جون 2008 کو مرزا مراد اکبر نے اسی خسرہ نمبر میں مزید 23 مرلہ اراضی بھی خرید لی۔ مرزا مراد اکبر نے 2009 میں ریونیو آفس کو اپنی ملکیتی اراضی کی خسرہ سے تقسیم اور قبضہ حوالگی کی درخواست دی۔
دس سال کی صبر آزما قانونی پیچیدگیوں کے بعد ریونیو آفس گجر خان نے تقسیم کے بعد مذکورہ خسرہ کو 473/1 اور 473/2 میں تقسیم کر دیا۔مرزا مراد اکبر کے حصے میں خسرہ نمبر 473/1 میں 40 مرلہ اراضی آئی
13 جنوری 2020 کو مرزا مراد اکبر نے اپنی اراضی کی ڈیمارکیشن کے بعد تعمیراتی کام شروع کر دیا۔اس دوران جواد ملک نامی شخص سرکاری گاڑیوں میں پولیس پروٹوکول میں 13 سے 16 جنوری تک ریونیو آفس گجر خان آتا رہا۔