اسلام آباد پولیس کی ملی بھگت، پٹرول کی قلت سے غیر قانونی ایجنسیاں فائدہ اٹھانے لگیں

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد پولیس کی ملی بھگت، پٹرول کی قلت سے غیر قانونی ایجنسیاں فائدہ اٹھانے لگیں
اسلام آباد پولیس کی ملی بھگت، پٹرول کی قلت سے غیر قانونی ایجنسیاں فائدہ اٹھانے لگیں

اسلام آباد پولیس کی ملی بھگت سےمبینہ طور پر شہرِ اقتدار میں پٹرول کی قلت سے غیر قانونی ایجنسیاں فائدہ اٹھانے لگیں جبکہ تھانہ گولڑہ اور رمیرہ جانی تنولی کی ایجنسیاں جگہ جگہ کھل گئیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے میں مصروف ہے جس سے سیکورٹی رسک بڑھنے لگا۔ گولڑہ کے کئی مقامات پر غیر قانونی منی پٹرول ایجنسیاں پیمانے سے کم اور زائد ریٹس پر ڈیزل اور پٹرول فروخت کرنے میں مصروف ہیں۔

متعلقہ ادارے غیر قانونی ایجنسیوں کو قابو کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئے، عوام نے نشاندہی کی متعلقہ تھانوں کے اہلکار اور افسران خود غیر قانونی ایجنسیوں کے مالک ہیں جو ماہانہ سب اچھا ہے کی رپورٹ حکومت کو پیش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب عوام نے مطالبہ کیا کہ  ڈی سی اسلام آباد حمزہ شفقت ناجائز اور غیرقانونی ایجنسیوں کا فوری طور پر دورہ کریں اور انہیں بند کروائیں کیونکہ یہ ایجنسیاں علاقے کیلئے سیکورٹی رسک بنی ہوئی ہیں۔ ایجنسیوں کے آتشزدگی سے بچاؤ کے آلات چیک کیے جائیں تاکہ عوام اور قریبی دکاندار ان سے محفوظ رہ سکیں۔ 

Related Posts