اسلام آباد ہائیکورٹ، شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی کیخلاف کیس سماعت کیلئے مقرر

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیریں مزاری مشکل راستہ طے کرکے خصوصی افراد کیلئے اقدامات اٹھانے کو تیار
شیریں مزاری مشکل راستہ طے کرکے خصوصی افراد کیلئے اقدامات اٹھانے کو تیار

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی اسلام آباد کے خلاف کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کی گرفتاری پر آئی جی کے خلاف توہینِ عدالت کیس کو 28ستمبر کے روز سماعت کیلئے مقرر کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

آئی جی اکبر ناصر خان نے شیریں مزاری کو 25ہزار ادا کردئیے

قبل ازیں آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر خان نے عدالت میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کروا دیا، تاہم عدالت نے تاحال معافی منظوری یا کارروائی کو آگے بڑھانے سے متعلق فیصلہ نہیں کیا۔

ہائیکورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 28ستمبر کو آئی جی اکبر ناصر خان کے خلاف توہینِ عدالت کیس کی سماعت کریں گے۔ عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو جرمانہ بھی کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی پولیس کو نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس میں جرمانہ کیا جس کے بعد آئی جی اسلام آباد نے شیریں مزاری کو 25ہزار کی ادائیگی کردی۔

آج سے 3 روز قبل اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سابق وزیرِ انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ فاضل جج نے استفسار کیا کہ جب مقدمات بنے اس وقت گرفتاری کیوں نہ ہوسکی؟

Related Posts