اسلام آباد ہائیکورٹ، ایف آئی اے تفتیش کے خلاف بشریٰ بی بی کی متفرق درخواست دائر

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تفتیش کے خلاف  سابق خاتونِ اوّل بشریٰ بی بی کی متفرق درخواست دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو لیک کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت مرکزی کیس کی پہلے ہی سماعت کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

سراج الحق کی مہنگائی کے خلاف اسلام آباد جانے کی دھمکی

سابق خاتونِ اوّل نے متفرق درخواست میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 18ستمبر کو ایف آئی اے کو قانون کے مطابق کارروائی کی ہدایت کی۔ مرکزی کیس کی سماعت کیلئے 30 اکتوبر کی تاریخ بھی مقرر کی گئی ہے۔

درخواست گزار بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ کیس زیر التوا ہونے کے باوجود وفاقی تحقیقاتی ادارے نے 19ستمبر کو تفتیش کیلئے طلب کیا۔ جب تک کیس زیرِ التوا ہے، عدالت ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ طلبی کا نوٹس معطل کرنے کے احکامات دے۔

بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ اگر وفاقی تحقیقاتی ادارہ تفتیش کیلئے اپنی کارروائی جاری رکھتا ہے تو اس سے میرے حقوق متاثر ہوں گے۔ عدالت ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس معطل کرے۔ 

Related Posts