ایس ای سی پی کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کو پیر تک بازیاب کرانے کا حکم

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
IHC directs to recover ‘missing’ Sajid Gondal by Monday

اسلام آباد:عدالت نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج پاکستان کے لاپتہ افسر ساجد گوندل کو پیر تک بازیاب کرانے کا حکم دے دیا،چیف جسٹس اطہر من اللہ نے مغوی کی والدہ کی درخواست پر احکامات جاری کیے۔

عدالت نے حکمنامے میں کہا کہ پیر کو دو بجے تک ساجد گوندل بازیاب نہ ہوئے تو سیکریٹری داخلہ خود عدالت میں پیش ہوں۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ساجد گوندل کی عدم بازیابی کی صورت میں چیف کمشنر اور آئی جی پولیس بھی عدالت پیش ہوں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایس ای سی پی کے جوائنٹ ڈائریکٹر کے اغوا کا معاملہ وفاقی کابینہ کے سامنے رکھنے کا بھی حکم دیا۔عدالت نے حکمنامے کی کاپی سیکریٹری کابینہ ڈویژن کو بھیجنے کی ہدایت بھی کی۔

واضح رہے کہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر محمد ساجد گوندل دو دن سے لا پتہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق ساجد گوندل کو نا معلوم افراد نے ایک محکمہ کی اندرونی معلومات میڈیا کو دینے کے شبہ میں اغواء کیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایس ای سی پی کے ایڈیشنل جوائنٹ ڈائریکٹر محمد ساجد گوندل لاپتہ

واضح رہے کہ ساجد گوندل جو ڈان کے سابق رپورٹر بھی رہ چکے ہیں، پہلے بھی انہیں ان کے بیٹے کے ہمراہ قومی زرعی تحقیقاتی کونسل کے سامنے سے اغواء کیا گیا تھا۔

Related Posts