سندھ حکومت نے افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا
سندھ حکومت نے افتخار شلوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا

کراچی: وزیرِ اعلیٰ سیّد مراد علی شاہ کی قیادت میں سندھ حکومت نے سابق کمشنر اور موجودہ سیکریٹری بلدیات افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ سابق کمشنر کراچی افتخار شالوانی کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری دے دی جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا جائے گا۔

افتخار شالوانی نے کمشنر کراچی کے طور پر شہرِ قائد کیلئے اہم فیصلے کیے اور سندھ حکومت میں محکمۂ صحت و قانون میں سیکریٹری کے طور پر بھی اہم خدمات سرانجام دیں۔

سابق کمشنر کراچی کو حالیہ دنوں میں ہی سیکریٹری بلدیات مقرر کیا گیا تھا جنہیں ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد وہ سیکریٹری بلدیات کے عہدے کو خیر باد کہہ دیں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر و رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ اپنے دوست کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانا چاہتے ہیں۔اگرکراچی کا ایڈمنسٹریٹرغیر جانبدار نہ ہوا توسندھ حکومت ہمارے  سخت رد عمل کے لیے تیار رہے۔

پارٹی سیکریٹریٹ ا نصاف ہاوس سے 4 روز قبل جاری اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پر وفاقی حکومت کام شروع کر رہی ہے۔پینے کا صاف پانی شہریوں تک پہچانا ہماری اولین ترجیح ہوگی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ   دوست کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانا چاہتے ہیں،خرم شیر زمان