سافٹ امیج کو پرموٹ کرنا ہے تو پہلے پاکستانیت کو پرموٹ کریں، وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سافٹ امیج کو پرموٹ کرنا ہے تو پہلے پاکستانیت کو پرموٹ کریں، وزیراعظم عمران خان
سافٹ امیج کو پرموٹ کرنا ہے تو پہلے پاکستانیت کو پرموٹ کریں، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دنیا میں سافٹ امیج کو پرموٹ کرنا ہے تو پہلے پاکستانیت کو پرموٹ کریں۔ افغانستان میں امریکا کی جنگ لڑنے کے باوجود امریکی ہمیں برا بھلا بھی کہتے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ دنیا اس کی عزت کرتی ہے جو پہلے اپنی عزت کرتے ہیں۔ اچھی انگریزی بولنے سے یا انگریزی کپڑے پہننے سے سافٹ امیج نہیں ابھرتا بلکہ یہ احساس کمتری  کی نشانی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم افغانستان میں امریکا کے لیے جنگ لڑ رہے تھے اور وہ ہمیں برا بھلا بھی کہہ رہے تھے، جبکہ ہمیں ان کی اس جنگ میں حصہ لینے کی کوئی ضرورت نہ تھی، اس وقت پاکستان کے لیے یہ کہاگیا کہ یہ بہت خطرناک جگہ ہے، یہاں بنیاد پرست اور انتہا پسند موجود ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ لوگوں نے سمجھا کہ اگر وہ انگریزی کپڑے پہنیں اور انگریزی بولیں تو یہ پاکستان کا سافٹ امیج ہوگا، مجھے اس دور میں طالبان خان کہا گیا ، سافٹ امیج خودداری سے آتا ہے ،دنیا اس کی عزت کرتی ہے جو پہلے اپنی عزت کرتا ہے ،سافٹ امیج کو پروموٹ کرنا ہےتوپاکستانیت کوپروموٹ کریں۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سافٹ امیج کوئی چیز نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جب پاکستانیوں کو انتہاپسند اور بنیاد پرست کہا گیا تو ہمارے اندر یہ دفاعی سوچ پیدا ہوئی کہ ہم پاکستان کا سافٹ امیج پروموٹ کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے بھارتی فلم انڈسٹری کو کاپی کرنا شروع کردیا، دنیا میں صرف اصل چیز بکتی ہے، کاپی نہیں، دنیا میں آئیڈیاز کو پذیرائی ملتی ہے، ہم نے فلمیں بنانے میں اپنی سوچ کے بجائے دوسروں کا کلچر اپنا لیا،ہمارے ٹی وی نے بہترین کام کیا جو بھارت میں دیکھا جاتا ہے،اپنی سوچ لے کر آئیں اور ناکامی سے نہ گھبرائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ تقریباً جیت چکے ہیں، میجر جنرل بابر افتخار

Related Posts