کراچی:سندھ کے وزیرِ تعلیم سعید غنی کا کہنا ہے کہ تعلیمی ادارے کھلنے سے کورونا وائرس کے مرض میں اضافہ ہوا تو فیصلہ تبدیل بھی کیا جاسکتا ہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ بچوں کی صحت پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا۔
وزیرتعلیم سعید غنی نے کہاکہ بچوں کی صحت پرکوئی رسک نہیں لے سکتے،تمام فیصلے ایجوکیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کی مشاورت سے کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کرانے میں مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کی اسکول ٹرانسپورٹ سے متعلق بھی ایس او پیز طے کی گئی ہیں۔پہلے مرحلے میں جائزہ لیں گے کہ چھوٹی کلاسز کھولنی چاہئیں یا نہیں۔ایک ساتھ تمام تعلیمی ادارے کھولنے سے ایس او پیز پر عمل درآمد میں مشکل ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں کے کھلنے کے دوران ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا، اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔