انڈر19 ورلڈکپ، پاکستان نے افغانستان کو شسکت دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
pak vs afg u19
pak vs afg u19

جوہانسبرگ: جنوبی افریقہ میں جاری آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ 2020 میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد افغان انڈر 19 ٹیم کو 6 وکٹوں سےشکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

اہم میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اورشاہینوں کی تباہ کن بولنگ کے باعث افغانستان کی پوری ٹیم 189 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔

افغانستان کی جانب سے فرحان ذاخیل نے 40 ، عبدلرحمان 30 ، رحمان اللہ 29 اور عامد محمدی 28 رنز بناسکے ، پاکستان کی جانب سے عامر خان نے 3 اور فہد منیر نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کو جیت کے لیے190رنز کا ہدف شاہینوں کے4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، قومی ٹیم کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے محمد ہریرا نے 64 کی شاندار اننگز کھیلی۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقا کےاسٹار بیٹسمین ہاشم آملہ پشاور زلمی کے کوچنگ اسٹاف میں شامل

پاکستان کی جانب سے حیدر علی 28، روحیل نذید 22 اور فہد منیر صرف 2 رنز بناسکے جس کے بعد قاسم اکرم اور محمد حارث کی ذمہ دارانہ اننگز بدولت قومی ٹیم نے میچ باآسانی میچ اپنے نام کرلیا، افغانستان کی جانب سے نور محمد نے 2 وکٹیں حاصل کیں، میچ میں فتح کے ساتھ ہی پاکستان نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔

Related Posts