آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کی حکمرانی برقرار، فخرزمان ساتویں نمبر پر

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انگلینڈ سے عبرتناک شکست، بابر اعظم ساتھیوں کا اعتماد بڑھانے میں مصروف
آئی سی سی ون ڈے رینکنگ، بابراعظم کی حکمرانی برقرار، فخرزمان ساتویں نمبر پر

دبئی:آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم کی حکمرانی برقرار رہی اور کوئی بھی چیلنج نہ کر سکا۔

پاکستانی بلے باز فخرزمان ساتویں بہترین بیٹسمین بن گئے۔کپتان بابر اعظم ون ڈے رینکنگ میں 865 پوائنٹس لے کر بدستور سرفہرست ہیں، 8 پوائنٹس پیچھے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا نمبر دوسرا ہے۔

بھارتی بلے باز روہت شرما تیسری پوزیشن پر برا جمان،پاکستان کے فخرزمان ساتویں درجے پر موجود ہیں، بنگلادیشی مشفیق الرحیم نے 4 درجے ترقی سے کیریئر کی بہترین 14 ویں پوزیشن حاصل لی، محمود اللہ 2 درجے بہتری ملنے پر 38 ویں نمبر پر آگئے۔

بولنگ میں کوئی پاکستانی ابتدائی 10بولرز میں موجود نہیں ہے،کیوی پیسر ٹرینٹ بولٹ کا راج ہے، بنگلہ دیشی اسپنر مہدی حسن مرزا 3 درجے ترقی ملنے پر دوسرے بہترین بولر بن گئے۔

انھیں یہ بہتری بنگلادیش کیخلاف سیریز کے ابتدائی2 میچز میں عمدہ کارکردگی کی بنیاد پر ملی، وہ ٹاپ 2 میں شامل ہونے والے تیسرے بنگلہ دیشی بولر بنے۔مستفیض الرحمان ایک قدم آگے بڑھ کر آٹھویں پوزیشن پر براجمان ہوگئے۔

سری لنکن پیسر دشمانتھا چمیرا نے 11 درجے بہتری ملنے پر مشترکہ طور پر 61 ویں پوزیشن حاصل کرلی، ان کے شراکت دار ہم وطن پی ڈبلیو ایچ ڈی سلوا ہیں، انھیں 8 جبکہ دھنن جایا ڈی سلوا کو 9 درجے بہتری ملی جس کے بعد وہ 83 ویں نمبر پر ہیں۔

اسکاٹ لینڈ کے بولر الیسیڈر ایوانو 10 ترقی کے زینے طے کرکے 89 ویں درجے پر پہنچ گئے،آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیشی شکیب الحسن نے پہلی پوزیشن پر قبضہ جما رکھا ہے۔

پیٹ کمنز نے بابر اعظم کو مشکل ترین بلے باز قرار دیدیا

آسٹریلیا کے فاسٹ بالر پیٹ کمنز نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم مشکل ترین بیٹسمین ہیں جن کو میں نے بالنگ کرائی۔

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بالر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ہوتے ہیں جن کو بالنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے اور بابر اعظم ان میں سے ایک ہے۔

پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی۔ ہر ٹیم میں ایک دو ایسے بیٹسمین ہوتے ہیں جن کو گیند کرانا مشکل کام ہوتا ہے۔

تاہم آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے۔انہوں نے بھارت،انگلینڈ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی مشکل قرار دیا۔

Related Posts