عالمی کرکٹ کونسل نے ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول فائنل کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عالمی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 مینز ورلڈ کپ 2024 کا شیڈول فائنل کرلیا ہے۔ عالمی کپ کیلئے میچز امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کے شیڈول کو فائنل کر لیا۔ ٹی 20 کے عالمی میچز آئندہ برس 4 سے 30 جون تک ویسٹ انڈیز اور امریکا کے مختلف کرکٹ اسٹیڈیمز میں کھیلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ، پاکستان کو شکست

آئی سی سی نے ویسٹ انڈیز اور امریکا کے 10 مقامات کو شارٹ لسٹ کرلیا۔ امریکی ریاست فلوریڈا، نیویارک اور ڈیلس کے علاوہ موریس ول کو بھی شارٹ لسٹ کیے گئے وینیوز میں شامل کیا گیا ہے۔

وینیوز کو فائنل کرنے کیلئے امریکا اور ویسٹ انڈیز کے کرکٹ بورڈز کی مشاورت حاصل کی جائے گی۔ تاحال موریس ویل، نیو یارک اور ڈیلیس کو عالمی کرکٹ وینیو کا درجہ نہیں دیا گیا۔

ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت سمیت 20 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ 2024 کے ورلڈ کپ کو پہلے سے مختلف فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔

بین الاقوامی کپ کے پہلے راؤنڈ میں ٹیمیں 5، 5 کے 4 گروپس میں تقسیم ہوں گی۔ ہر گروپ میں ٹاپ پر آنے والی 2 ٹیموں کو سپر 8 میں جانے کا موقع دیا جائے گا جبکہ سپر ایٹ کی 2، 2 ٹیمیں اگلے مرحلے میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کریں گی۔

Related Posts