آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار 50 سنچریاں بنانے پر سچن ٹنڈولکرکو مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار 50 سنچریاں بنانے پر سچن ٹنڈولکرکو مبارکباد
آئی سی سی کی ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار 50 سنچریاں بنانے پر سچن ٹنڈولکرکو مبارکباد

انٹرنیشنل کرکٹ کاؤنسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار 50 سنچریاں اسکور کرنے پر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آئی سی سی نے بتایا کہ سچن ٹنڈولکر سن 2010ء میں آج ہی کے روز یعنی 19 دسمبر کو ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں 50 سنچریاں اسکور کرنے والے پہلے کھلاڑی بنے۔

پیغام میں آئی سی سی نے کہا کہ سچن ٹنڈولکر نے جنوبی افریقہ کے خلاف سنچورین کے کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلتے ہوئے 111 رنز بنا کر ریکارڈ قائم کیا۔ سچن ٹنڈولکر نے بھارت کیلئے 2013ء تک 51 ٹیسٹ میچز کھیلے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارتی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ویرات کوہلی نے بھارت کے سابق کپتان سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک روزہ کرکٹ میں اپنے 12 ہزار رنز 17 روز قبل مکمل کر لیے اور وہ یہ سنگِ میل عبور کرنے والے تیز ترین کرکٹر بن گئے۔انہوں نے یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد خوشی کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا ریکارڈ توڑ دیا

Related Posts