کویت آتشزدگی، فضائیہ کا طیارہ 45لاشیں لیکر بھارت پہنچ گیا، دردناک ویڈیو

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: آن لائن)

کویت آتشزدگی کے بعد بھارتی فضائیہ کا طیارہ 45 لاشیں لے کر بھارت پہنچ گیا، واقعے کی دردناک ویڈیو نے عوام کے دل دہلا دئیے، کوچی ائیرپورٹ پر لواحقین کے رقت آمیز اور جذباتی مناظر نے درجنوں دلوں کو دکھی کردیا۔

تفصیلات کے مطابق کویت میں ہولناک آتشزدگی نے 50 افراد کی جانیں لے لیں۔ آگ لگنے سے جھلس کر ہلاک ہونے والے 45 بھارتی شہریوں میں سے 23 کا تعلق کیرالہ، 7 کا تامل ناڈو، 3 کا آندھرا پردیش اور اتر پردیش، 2 کا اڑیسہ جبکہ 3 کا بہار، پنجاب، کرناٹک اور مہاراشٹر سے ہے۔

بھارتی میڈیا (نیوز18) کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ مغربی بنگال، ہریانہ اور جھارکھنڈ سے بھی ایک ایک شہری کویت حادثے میں ہلاک ہوگیا۔ جمعہ کی صبح 45 بھارتی شہریوں کی لاشیں بھارتی فضائیہ کے خصوصی طیارے سے کوچی ائیرپورٹ پہنچیں جنہیں ورثا کے حوالے کرنے کا فیصلہ ہوا۔

خیال رہے کہ کویت میں 7 منزلہ عمارت میں آتشزدگی کے نتیجے میں 50 تارکینِ وطن ہلاک جبکہ 50 زخمی ہوئے۔ عمارت میں 196 تارکینِ وطن مزدور رہائش پذیر تھے۔ جمعرات کی رات کو کویت سے روانہ ہونے والا بھارتی فضائیہ کا طیارہ جمعہ کے روز کوچی ائیرپورٹ پہنچا تو لواحقین کے رقت آمیز مناظر نے دل افسردہ کردئیے۔

Related Posts