خوش نظرآنے والی خواتین کو قتل کرنا چاہتا ہوں،مجرم کا انوکھا اعتراف

مقبول خبریں

کالمز

zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
zia-1-1-1
دُروز: عہدِ ولیِ زمان پر ایمان رکھنے والا پراسرار ترین مذہب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

خوش نظرآنے والی خواتین کو قتل کرنا چاہتا ہوں،مجرم کا انوکھا اعتراف
خوش نظرآنے والی خواتین کو قتل کرنا چاہتا ہوں،مجرم کا انوکھا اعتراف

ٹوکیو:جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں ریلوے اسٹیشن پر چاقوسے حملہ کرنے والے مجرم نے اعتراف کیا ہے کہ وہ خوش نظر آنے والی خواتین کو مارنا چاہتا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق جمعہ کی شام کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں ایک مسافر ٹرین میں ایک جاپانی شخص کے حملے میں خواتین سمیت متعدد مسافروں کے زخمی ہونے کے بعد پولیس نے اس کے محرکات کا پتا چلایا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ اس نے ریل گاڑی میں گھس کرحملہ کرنیوالے ملزم کو پکڑ لیا ہے۔ اس نے دوران تفتیش کہا کہ وہ خوش نظرآنے والی خواتین کو قتل کرنا چاہتا ہے۔

ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس نے ایسا اس لیے کیا کیونکہ وہ خوش نہیں دیکھ سکتا اور خوش نظرآنے والی عورتوں کو موت کے گھاٹ اتارنا چاہتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چاقو حملے میں یونیورسٹی کا ایک طالب علم شدید زخمی ہے جبکہ باقی زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔جبکہ ملزم کی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور میں رئیس شخص نے غریب غبارہ فروش بچے پر کتا چھوڑدیا، بچہ لہولہان

ملزم نے پولیس کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ جب وہ 6 سال کا تھا اسے محسوس ہونے لگا کہ وہ خوش عورتوں کوپسند نہیں کرتا اور وہ بہت سے لوگوں کو مارنا چاہتا ہے۔جاپانی پولیس اس قسم کے جرائم کی تفتیش کر رہی ہے جسے ملک میں اپنی نوعیت کا انوکھا کیس سمجھا جا رہا ہے۔

Related Posts