شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنی ہے، بلاول بھٹو

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنی ہے، بلاول بھٹو
شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنی ہے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنی ہے، انہوں نے کہا کہ لاڑکانہ شہر پہنچ چکا ہوں، کل ہم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کا 15 واں یوم شہادت منائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں کل اپنی تقریر میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو یاد کروں گا، خارجہ اور معاشی امور سمیت دہشت گردی کے مسائل پر بھی بات کروں گا۔

وزیر خارجہ کا اپنے ویڈیو پیغام میں کہنا تھا کہ میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ گڑھی خدا بخش آئیں اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو ان کے15ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ چند مراعات یافتہ کے لئے نہیں بلکہ سب کے لئے کوشش کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:عارف علوی کا بیان عمران خان کے خلاف ایک چارج شیٹ ہے، شیری رحمن

بلاول نے کہا کہ شہید جمہوریت محترمہ بے نظیر بھٹو نے ہمیں سکھایا کہ عوام کی خدمت کرنی ہے،ہم نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی آمریت اور انتہا پسندی کے خلاف غیرمعمولی جدوجہد سے رہنمائی لی ہے۔

Related Posts