ممبئی:بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ کاجول نے کہا ہے کہ مجھے کبھی اپنے فیصلوں پر پچھتاوا نہیں ہوا، رشتے نبھانے کے لیے کوشش ضروری ہے۔ جب تک آپ کوشش کرتے رہیں گے رشتے نبھاتے رہیں گے جس دن کوشش کرنا بند کر دیں گے آپ ناکام ہو جائیں گے۔
بالی ووڈ کی میگا اسٹار کاجول نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ اجے دیو گن سے شادی کا سن کر والد ناراض ہوگئے تھے کیونکہ ان کا خیال تھا کہ شادی کے لیے ابھی میری عمر کم ہے۔
بھارتی اداکارہ نے کہا کہ والد نے کہا کہ تم ابھی شادی کیوں کرنا چاہتی ہو ابھی تم چھوٹی جس پر میں نے جواب دیا کہ مجھے 10سال ہوگئے کام کرتے ہوئے کہاں سے چھوٹی ہوں۔ شادی کا فیصلہ میرا ہونا چاہیے۔ والد نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی اور میرے لیے یہ ایسا تھا جیسے کوئی پہاڑ گر جائے۔
انہوں نے کہا کہ کامیاب شادی شدہ زندگی سے متعلق کاجول نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اجے نے میری اونچی آواز کو برداشت کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ کاش میرا میوٹ بٹن ہوتا، اجے دیوگن سے پہلی ملاقات میں ہی احساس ہوا تھا یہ وہ شخص ہے جس کا میری زندگی پر اثر ہوگا۔
مزید پڑھیں:شاہ رخ خان کی فلم جوان میں ’موت کا سوداگر‘ کون ہے؟
کاجول کا مزید کہنا تھا کہ شادی شدہ اداکارہ کی اہمیت کم ہونے کا تصور اداکاراؤں کے اپنے دماغ میں ہوتا ہے ورنہ شرمیلا ٹیگور، سائرہ بانو، ہیما مالنی جیسی فنکاروں نے اپنی بڑی فلمیں شادی کے بعد دیں، ان سے سبق سیکھنا چاہئے۔