مقبول پاکستانی ڈرامہ سیریل مائی ری کی کہانی بچپن کی شادی کے موضوع پر مبنی ہے، جہاں دواسکول جانے والے طالب علموں کو ان کے گھر والوں نے شادی کرنے پر مجبور کیا۔
حال ہی میں ڈرامے کی جو قسط نشر ہوئی اس میں ڈرامے کے کم عمر جوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش دکھائی گئی ساتھ ہی اسی قسط میں دکھایا گیا ہے کہ کم عمری میں والدین بننے کے بعد کس طرح وہ بچہ پیدا ہونے پر پریشان ہوگئے اور کیسے ان کی اپنی زندگی متاثر ہوئی۔
جہاں ڈرامےکو ایک اہم موضوع اجاگر کرنے پر پذیرائی مل رہی ہے وہیں کچھ حلقوں کی جانب سے اس میں بچوں کی شادی دکھانے پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔
گزشتہ دنوں ڈرامے کے ہدایت کار میثم نقوی نے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے گفتگو کی، انہوں نے کہا کہ ہم نے ڈرامے میں چائلڈ میرج کی حوصلہ افزائی نہیں کی ہے۔
ہدایت کار نے واضح کیا ہے کہ ہم نے اس ڈرامے میں معاشرے کی ایک تلخ سچائی دکھائی ہے ، ایسا اکثر خاندانوں میں ہوتا ہے کہ کم عمر لڑکا اور لڑکی کی شادی کرجاتی ہے، جس کی وجہ سے انھیں اپنی آنے والی زندگی میں بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔