افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، آرمی چیف

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، آرمی چیف
افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، آرمی چیف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہو گا، انہوں نے کہا کہ افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر رائل بحرین نیول فورس محمد یوسف العصام نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور سپہ سالار سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آرکے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی صورتحال اور دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بحرینی کمانڈر نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کااظہار کیا جبکہ پاکستان کی مسلح افواج کے پروفیشنلزم کی تعریف کیساتھ ساتھ افغانستان کی صورتحال میں پاکستان کے کردار اور بارڈر منیجمنٹ کو سراہا۔

آرمی چیف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان بحرین کے ساتھ روایتی روابط کی روایت برقرار رکھنا چاہتا ہے، دیرپا ہمہ جہتی تعاون اور تعلقات کی خواہش رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: علاقائی امن کیلئے افغانستان پر عالمی اتفاق رائے پیدا کرنا ہوگا، آرمی چیف

انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان پر بین الاقوامی اتفاق رائے کی ضرورت ہے، افغانستان میں انسانی المیہ کو جنم لینے سے روکنا ہوگا، افغانستان میں امن و مفاہمتی اقدامات کی اہمیت اور ضرورت ہے۔

Related Posts