ارجن کپور کے بعد ملائکہ اروڑابھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
ارجن کپور کے بعد ملائکہ اروڑابھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں
ارجن کپور کے بعد ملائکہ اروڑابھی کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں

ممبئی:بھارتی اداکار ارجن کپور کے بعد ان کے ساتھ رہنے والی آئٹم سانگ رقاصہ ملائکہ اروڑا نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

اس حوالے سے بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں آئٹم سانگ پر رقص سے شہرت حاصل کرنے والی ملائکہ اروڑا اور ان کے ساتھی اداکار ارجن کپور کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ملائکہ کی بہن امرتا اروڑا میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ ملائکہ اروڑا، ارباز خان سے طلاق کے بعد سے ارجن کپور کے ساتھ دکھائی دیتی ہیں اور یہ افواہ بھی زیر گردش ہے کہ دونوں شادی کرنے والے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے ارجن کپور نے اپنے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر آگاہ کرتے ہوئے لکھا ”یہ میری ذمہ داری بنتی ہے کہ اس حوالے سے آپ سب کو آگاہ کروں۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر معالجین کی ہدایت پر میں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے‘

Related Posts