مٹکے میں پھنسا سر کیسے نکالا گیا؟ ریسکیو ٹیم نے دو گھنٹے بعد بچائی ننھی جان

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
(فوٹو؛ انڈین میڈیا)

کبھی کبھار معصوم بچوں کی شرارتیں نہ صرف والدین کے لیے پریشانی کا باعث بنتی ہیں بلکہ امدادی اداروں کو بھی سخت آزمائش میں ڈال دیتی ہیں۔ کچھ ایسا ہی منظر اس وقت دیکھنے میں آیا جب اڈیشہ اور آندھرا پردیش کی سرحد پر واقع ملکانگیری ضلع کے ایک گاؤں میں تین سالہ بچے کا سر ایک اسٹیل کے برتن میں پھنس گیا۔

یہ حیران کن اور نازک صورتحال کورکونڈا گاؤں میں پیش آئی جہاں رہائشی پرتیب بشواس نے گھر کے لیے ایک نیا اسٹیل کا بڑا برتن خریدا تھا۔ ان کا ننھا بیٹا تنمَے کھیلتے کھیلتے برتن میں جھانکنے کی کوشش کر رہا تھا کہ اچانک اس کا سر اندر پھنس گیا۔

گھروالوں نے فوراً مدد کی کوشش کی، مختلف طریقے اپنائے مگر بچے کا سر برتن سے باہر نکالنے میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ صورتحال نازک ہوتی جا رہی تھی اس لیے فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا، مگر ابتدائی کوششوں کے باوجود وہ بھی کامیاب نہ ہو سکے۔

بالآخر بچے کو فوری طور پر ضلع کے فائر اسٹیشن منتقل کیا گیا جہاں تربیت یافتہ عملے نے کٹر مشین کی مدد سے تقریباً دو گھنٹے کی مسلسل محنت کے بعد برتن کو اس انداز سے کاٹا کہ بچے کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ خوش قسمتی سے تنمَے کو کوئی زخم یا چوٹ نہیں آئی اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہا۔

بچے کی والدہ نے روتے ہوئے فائر عملے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ان کیلئے یہ دو گھنٹے کسی قیامت سے کم نہ تھے۔ مقامی لوگوں نے بھی ریسکیو ٹیم کے فوری ردعمل اور احتیاط سے کیے گئے آپریشن کو سراہا۔

Related Posts