فری لانسر بننا ہے؟ آن لائن ملازمت اور کمائی کے 10 طریقے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال نے دنیا کو گلوبل ولیج بنا کر انسانی مٹھی میں قید کردیا ہے اور اب انسان جتنی دور چاہے رابطہ کرکے اپنی مرضی کے مقاصد حاصل کرسکتا ہے۔ زندگی اتنی آسان پہلے کبھی نہیں تھی جتنی کہ آج ہے۔

آن لائن ملازمت اور فری لانسر کی حیثیت سے کمانا بے شمار افراد بالخصوص پاکستان، بھارت اور دیگر جنوبی ایشیائی ممالک کے نوجوانوں کا خواب بنتا جارہا ہے کیونکہ سری لنکا، بنگلہ دیش، بھارت، مالدیپ اور نیپال جیسے ممالک میں معاشی صورتحال اطمینان بخش قرار نہیں دی جاسکتی۔

بالخصوص سری لنکا اور پاکستان میں تو معیشت بری طرح تباہ ہوچکی ہے۔ سری لنکا ڈیفالٹ کرچکا جبکہ پاکستان کے ڈیفالٹ کر جانے کی افواہیں سننے میں آرہی ہیں۔ ایسے میں فری لانسرز گھر بیٹھے اپنے ملک کیلئے بھاری بھرکم زرِ مبادلہ کما سکتے ہیں۔

آن لائن کمائی اور فری لانسنگ کے ویسے تو بہت سے طریقے ہیں، تاہم 10 اہم طریقے مندرجہ ذیل ہیں۔

تخلیقی تحریر اور ایڈیٹنگ

بطور رائٹر اور ایڈیتر فری لانسرز ہر ماہ ہزاروں لاکھوں ڈالرز کما رہے ہیں۔ آپ بھی مضامین، بلاگ پوسٹس، کتابیں اور سوشل میڈیا پوسٹس کا مواد تحریر یا ایڈیٹ کرکے اس سے کمائی کرسکتے ہیں۔

گرافک ڈیزائننگ

عالمی سطح پر دو طرح کے گرافک ڈیزائنرز کی بہت مانگ ہے جن میں پرنٹنگ اور پبلشنگ کے علاوہ ویب سائٹس کیلئے گرافک ڈیزائننگ کی ضرورت پیش آتی ہے۔ آپ بھی لوگوز، بروشرز اور ویب سائٹس کے بیک گراؤنڈ اور لے آؤٹ سمیت دیگر مواد ڈیزائن کرکے آن لائن کمائی کرسکتے ہیں۔

ویب ڈویلپمنٹ

اگر آپ پی ایچ پی، سی ایس ایس اور ایچ ٹی ایم ایل کے علاوہ جاوا اسکرپٹ جانتے ہیں تو آپ کیلئے ویب ڈویلپمنٹ سے بہتر کوئی میدان نہیں۔ ویب سائٹس اور ویب ایپس بنا کر ماہانہ لاکھوں ڈالرز کمانا بے حد آسان ہے۔

ویژول اسسٹنس

نسبتاً نئے میدان ویژل اسسٹنس کو سیکھنا اور اس میں کام کرنا بے حد اہمیت کا حامل ہوسکتا ہے۔ اگر آپ بھی آن لائن کلائنٹس کو ایڈمنسٹریٹو یا دیگر قسم کی ویژل اسسٹنس فراہم کرسکتے ہیں تو آپ کا مستقبل شاندار ہے۔

ٹیوشن اور تعلیم دینا

بطور آن لائن ٹیچر آپ کی خدمات ہر جگہ سراہی جاتی ہیں اور تعلیم کے شعبہ جات بے شمار ہیں۔ رسمی تعلیم یعنی میٹرک، انٹر اور ڈگری سطح کے طلبہ و طالبات کے علاوہ کمپیوٹر ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر کورسز کی بھی بہت مانگ ہے۔

مترجم کے طور پر خدمات

اردو اور انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں پر عبور مترجم کے طور پر خدمات مہیا کرنے کیلئے ضروری ہے۔ اگر آپ بھی پیشہ ور مترجم ہیں تو فری لانسنگ کے ذریعے باعزت روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔

ویڈیو اور فوٹو ایڈیٹنگ

بے شمار افراد آفٹر افیکٹس اور فوٹو شاپ جانتے ہیں یا پھر کیمرہ لے کر فوٹوز کھینچ سکتے ہیں اور ایسی ویڈیوز بنا سکتے ہیں جن کی آن لائن دنیا میں بہت پذیرائی ہوتی ہے۔ بہت سے فری لانسرز ان شعبہ جات میں کام کرکے پہلے ہی روزگار کما رہے ہیں۔

سوشل میڈیا مینجمنٹ

بہت سی مشہور و معروف شخصیات، سیاستدان اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے پاس اپنے ہی فیس بک اکاؤنٹس، انسٹاگرام پیجز یا پھر لنکڈ اِن پروفائلز کو بہتر بنانے کا وقت نہیں ہوتا۔ اس کیلئے سوشل میڈیا منیجرز کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں۔

ایس ای او اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ

سرچ انجن آپٹمائزیشن (ایس ای او) کے ذریعے کسی بھی ویب سائٹ، فیس بک پیج یا پھر انسٹاگرام اسٹوری پر ٹریفک لائی جاسکتی ہے اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے ذریعے فیس بک یا دیگر پلیٹ فارمز پر بنائے گئے اشتہارات اس میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جس سے آن لائن روزگار حاصل کیاجاسکتا ہے۔

متفرق خدمات

دلچسپ طور پر آن لائن دنیا میں بے شمار افراد ایسی خدمات بھی مہیا کر رہے ہیں جن کیلئے کسی خاص شعبے میں مہارت حاصل کرنا ضروری نہیں۔ مثال کے طور پر پی ڈی ایف فائل سے امیجز حاصل کرنا جس کیلئے صرف سافٹ وئیر کی ضرورت پڑتی ہے۔

اسی طرح ایک فائل فارمیٹ سے دوسرے میں تبدیلی، ٹائپسٹ کے طور پر خدمات سرانجام دینا، صحافی کے طور پر آن لائن ویب سائٹس پر خبریں پوسٹ کرنا اور کسی پہلے سے ڈیزائن کیے گئے مواد کو پرنٹ کروا کر دینا جیسی خدمات بھی آن لائن مہیا کی جارہی ہیں۔

فری لانسنگ کیلئے ویب سائٹس

یاد رکھنے کی بات یہ ہے کہ جس طرح فری لانسنگ کی تمام تر ویب سائٹس جعلی نہیں ہوتیں، اسی طرح سب ویب سائٹس اصلی بھی نہیں ہوتیں۔ اس لیے کسی بھی ویب سائٹ پر کام سے قبل اس پر آن لائن تحقیق ضروری ہے۔

اَپ ورک، فائیور، پیپل پر آر، گرو اور ٹاپٹل سمیت دیگر ویب سائٹس فری لانسرز کیلئے اہم ہیں۔ انویٹو مارکیٹ پلیس پر بھی فری لانسرز مختلف شعبہ جات میں کام کرکے خوب پیسے کما رہے ہیں۔ اسی طرح کی درجنوں دیگر مثالیں آن لائن تلاش کی جاسکتی ہیں۔

Related Posts