پاکستان میں اسلحہ لائسنس کیلئے آن لائن اپلائی کیا جاسکتا ہے جس کیلئے 1965ء کے آرمز آرڈیننس کا سہارا لیا جاتا ہے۔ حکومت نے اس عمل کو ڈیجیٹلائز حالیہ برسوں میں کیا۔
وزارتِ داخلہ اسلحہ اور گولہ بارود کو جاری کرنے اور ریگولیٹ کرنے کیلئے بنیادی اتھارٹی کے طور پر اقدامات اٹھاتی ہے۔ نادرا اور محکمۂ داخلہ نے تمام صوبوں میں اسلحہ لائسنس کیلئے ایک متفقہ نظام اپنایا ہوا ہے۔
[visual-link-preview encoded=”eyJ0eXBlIjoiaW50ZXJuYWwiLCJwb3N0IjoxODM1OTgsInBvc3RfbGFiZWwiOiJQb3N0IDE4MzU5OCAtINmF2K7YqtmE2YEg2YXZhdin2YTaqSDaqduMINmG2LjYsSDZhduM2rog2LPZgtmI2LfZkCDaiNq+2KfaqduBINqp2Kcg2KfZhNqvINin2YTaryDZhdi32YTYqCDaqduM2Kcg24HbktifIiwidXJsIjoiIiwiaW1hZ2VfaWQiOjE4MzU5OSwiaW1hZ2VfdXJsIjoiaHR0cHM6Ly9tbW5ld3MudHYvdXJkdS93cC1jb250ZW50L3VwbG9hZHMvMjAyMy8xMi9TdXFvb3QtZS1EaGFrYS0zMDB4MjUwLmpwZyIsInRpdGxlIjoi2YXYrtiq2YTZgSDZhdmF2KfZhNqpINqp24wg2YbYuNixINmF24zauiDYs9mC2YjYt9mQINqI2r7Yp9qp24Eg2qnYpyDYp9mE2q8g2KfZhNqvINmF2LfZhNioINqp24zYpyDbgduS2J8iLCJzdW1tYXJ5Ijoi2LPZgtmI2LfZkCDaiNq+2KfaqduBINio2pHYpyDYudis24zYqCDYs9in2YbYrduBINuB25LblCDZhdi02LHZgtuMINm+2Kfaqdiz2KrYp9mGINqp2Ygg24HZhSDYs9uSINis2K/YpyDaqdix2YbbkiDZiNin2YTbjCAxOTcxINqp24wg2KzZhtqvINqp25IgNTLYs9in2YQg2KjYudivINis2YbaryDaqdinINit2LXbgSDYqNmG25Ig24HZiNim25Ig24HYsSDZhdmE2qkg2YbbkiDYp9mGINiq2YXYp9mFINiq2LEg2YjYp9mC2LnYp9iqINqp24wg2KfZvtmG24wg2YXZhtmB2LHYryDYr9in2LPYqtin2YYg2KrbjNin2LEg2qnYsSDZhNuM25QgIiwidGVtcGxhdGUiOiJzcG90bGlnaHQifQ==”]
یہاں نادرا اسلحہ لائسنس جاری کرنے میں صرف سہولت کارکا کردار ادا کرتا ہے۔ ملک بھر میں سب سے زیادہ آبادی والے صوبہ پنجاب کے علاقے میں نئے اسلحہ لائسنس کے حصول کیلئے درخواست مندرجہ ذیل لنک سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے:
https://atmateen.com/wp-content/uploads/sites/3/ Revalidation1.pdf
آن لائن اپلائی کیسے کریں؟
آرمز لائسنس کیلئے ڈاؤن لوڈ کردہ درخواست فارم مندرجہ ذیل طریقے سے پر کرنا ہوتا ہے:
1۔ اسلحہ لائسنس فارم مناسب طور پر پر کریں۔
2۔ اپنے کمپیوٹرائزڈ این آئی سی (سی این آئی سی) کی ایک نقل ساتھ منسلک کریں۔
3۔ مقامی پولیس کے ڈی ایس پی اور ایس پی سے پر کردہ فارم پر تصدیق کروائیں۔
4۔ اپنے شناختی کارڈ کی نقل کے ہمراہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کے روبرو حاضر ہوں۔
5۔ پر کردہ فارم کی بنیاد پر ڈپٹی کمشنر اسلحہ لائسنس جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔
6۔ اسلحہ لائسنس کے فارم پر 2000 روپے کے ڈاک ٹکٹس چسپاں کریں۔
7۔ اسلحہ لائسنس کا فارم ڈی سی آفس میں جمع کروائیں۔ لائسنس کی ایک نقل جاری کردی جائے گی اور درخواست گزار اسلحہ فروخت کرنے والے کسی بھی مجاز ڈیلر سے اسلحہ خرید سکتا ہے۔ اسلحہ لائسنس کی تجدید سال کے اختتام پر کروائی جاسکتی ہے۔