مقامی صرافہ بازار میں آج منگل کے روز (29 جولائی) پاکستان بھر کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان غالب ہے۔یہ قیمتیں سہہ پہر تین بجے تک کارآمد رہیں گی جس کے بعد آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نئی قیمتیں جاری کرے گی۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی صرافہ بازار میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 100 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 300 روپے پر ٹریڈ کر رہی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ بازار میں فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 85 روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 5 ہزار 470 روپے پر ٹریڈ کررہا ہے۔
چاندی کی قیمتوں میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 3 ہزار 963 روپے اور فی 10 گرام چاندی 3 ہزار 397 روپے پر مستحکم رہی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں ایک ڈالر کی معمولی کمی کے بعد نئی قیمت 3,336 ڈالر مقرر کی گئی۔