نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو ورلڈکپ کے 41 ویں میچ میں با آسانی5 وکٹوں سے شکست دے کر اپنا سیمی فائنل میں پہنچنے کا راستہ انتہائی آسان کر دیا۔
سری لنکا کا 172 رنز کا ہدف نیوزی لینڈ نے با آسانی 23.2 اوورز میں حاصل کرلیا،نیوزی لینڈ نے 2 اہم پوائنٹس حاصل کرلیے اور سیمی فائنل میں پہنچنے کی راہ ہموار کرلی۔
پاکستان کو سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے انگلینڈ کو 288 رنز سے شکست دینا ہوگی۔
قومی کرکٹ ٹیم کے شائقین آج دعا کر رہے تھے کہ سری لنکا نیوزی کو ہرا دے تاکہ پاکستان انگلینڈ کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ جائے پر ایسا نہ ہوسکا۔
نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان آج میچ بنگلورو میں کھیلا گیا جہاں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
نیوزی لینڈ کے خلاف سری لنکا کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی ورلڈ کپ کے 41 ویں میچ میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 171 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔سری لنکن ٹیم 46.4 اوورز میں 171 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ کوشل پریرا 51 رنز کی اننگز کھیل کر نمایاں رہے۔
اس کے علاوہ اسالنکا 8 ، چامیکا کارونارتنے اور کوشل مینڈس نے 6 ،6 رنز اسکور کیے جبکہ اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا 19اور انجیلو میتھیوز نے 16 رنز بنائے ۔
پاتھم نسانکا 2 ، دشمنتھا چمیرا اور سدیرا سمارا وکرما ایک ایک رن بناسکے۔
پاکستان کے ورلڈکپ سیمی فائنل کھیلنے سے متعلق سارو گنگولی نے کیا کہا؟
لوکی فیرگوسن،مچل سینٹنر اور راچن رویندرا نے2 ،2وکٹیں حاصل کیں جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک وکٹ لی، نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ نے 37 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔