ملک کے کس شہر میں کتنی گرمی؟ محکمہ موسمیات کا نقشہ جاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: انڈین ایکسپریس)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ سب سے زیادہ گرمی جیکب آباد اور سبی میں پڑی۔ کس شہر میں کتنی گرمی کے حوالے سے نقشہ بھی جاری کردیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ہوگا تاہم آزاد کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، پوٹھوہار، گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چند مقامات پر آندھی اور جھکڑ چلیں گے اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی ہوسکتی ہے۔

ملک کے دیگر علاقوں میں بھی موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مشرقی اور زیریں سندھ کے علاوہ شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان کے علاقوں میں چند مقامات پر جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے متعدد شہروں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ جیکب آباد اور سبی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 48 ڈگری، بھکر اور نور پور تھل میں 47ڈگری، دادو اور کوٹ ادو میں 46 ڈگری، جوہر آباد اور خیرپور میں 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

Related Posts